پاکستانی خبریں

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کے لیے 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں بشیر احمد چوہان، مشکور حسین، نعیم قمر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے، سابق وزیراعظم ملک میں دھونس اور زبردستی اپنے حق میں فیصلے لینے کی روش عام کرنے کے مرتکب ہوئے۔

توہین عدالت درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اپنے حق میں آنے والے فیصلے بھی اسی فائدے کے لئے استعمال کر کے عدلیہ کو تقسیم کرنے کوشش کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان اپنے خلاف آنے والے فیصلے سوشل میڈیا پر متنازع بنانے کے مرتکب ہوئے، ان کے حواریوں نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پلان کے مطابق ہنگامہ آرائی کی تاکہ ملزم عمران خان کو عدالت پیشی سے بچایا جا سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرئے۔

Related Articles

Back to top button