پاکستانی خبریں

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ابتدائی طور پر لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 30 امیدوار فائنل کرلئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر قومی اسمبلی کے بجائے اب پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کریں گے۔

پی ٹی آئی جن امیدواروں کو لاہور سے الیکشن لڑائے گی ان میں پی پی 125 سے حماد اظہر، پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے فاروق خاں، 146 سے ملک وقار، پی پی 147 سے میاں عباد فاروق، پی پی 148 سے عبدالکریم خاں، پی پی 149 مہر وسیم اور پی پی 150 سے منصب اعوان شامل ہیں۔

پی پی 156 علی وڑائچ ، پی پی 157 حافظ فرحت عباس، پی پی 158 سے مہر شرافت، پی پی 159 اعظم خاں نیازی، پی پی 160 مراد راس، پی پی 161 عاطف چوہدری، پی پی 162 ظہیرعباس کھوکھر، پی پی 163 چوہدری یوسف میو، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی، پی پی 165 خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر اور پی پی 167 ندیم بارا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے میاں محمودالرشید ،پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال ، پی پی 171 سے مہر واجد ، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور 173 اصغر گجر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button