پاکستانی خبریں

چین نے دوستی کا حق ادا کردیا حکمران پھر بھی سامراج کے غلام بنے ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چین نے دوستی کا حق ادا کردیا حکمران پھر بھی سامراج کے غلام بنے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاست دان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 90 روزہ نگران وزیراعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کررہے ہیں۔ بجلی پرساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے، الیکشن سے بھاگنے کی کوششں کی گی تو نظریہ ضروت جنم پائے گا الیکشن میں ہی ملک کی بقاءہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی، PDM کی مشاورات کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا غریب حاجیوں کے لیے بھی خزانہ خالی ہے، اب ڈالر والے حج کرسکیں گے، چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سمراج کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button