پاکستانی خبریں

کشمیر میں ظلم وستم دکھانے کی پاداش, بھارتی ایما پر ٹوئٹر کا صدر پاکستان کو نوٹس جاری

اقوام عالم کو کشمیر میں بھارتی ظلم وستم دکھانے کی پاداش پر ٹوئٹر نے بھارتی ایما پر صدر پاکستان اور وزیر مواصلات مراد سعید کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانئے سے مودی حکومت بری طرح پریشان ہوچکی ہے، مودی سرکار کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے والی آوازیں دبانے کے درپے ہے۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ٹوئٹر نے مراد سعید کے بعد صدر پاکستان عارف علوی کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ ٹویٹر اکاوؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ٹوئٹر کے اس طرز عمل پر انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر مودی حکومت کی ترجمانی میں تمام حدیں پار کرگیا ہے،ٹوئٹر کا صدر پاکستان کو نوٹس انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

Related Articles

Back to top button