پاکستانی خبریں

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔

فرح گوگی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ( اے ایم ایل) لاہور کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کو ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ میں نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کو مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کے الزام میں 17 فروری کو طلب کیا تھا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق فرح خان نے 2021 میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی، کمپنی کے لیے 60 کروڑ کی اراضی 6 کروڑ میں الاٹ کرائی اور اس طرح سرکاری خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

 

Related Articles

Back to top button