پاکستانی خبریں

وزیراعظم نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ،بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں ،تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے

بعد ازاں وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے ، رواں سال 24کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کوملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج سکولز آن ویلز منصوبے کا افتتاح کیا جس کا مقصد خصوصی طور پر دیہی علاقوں کے بچوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button