پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ میں 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سےسپاہی عمران اللہ اورسپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثرطریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button