پاکستانی خبریں
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار

تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔
لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر اہف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔