X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جیل بھرو تحریک: راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما شاہ پور جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے سرگودھا کی شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی اور سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔

دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماؤں کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنماؤں کو قیدی بس کے ذریعے حافظ آباد جیل روانہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.