پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور 7 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ان سے تفتیش کے دوران بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

Related Articles

Back to top button