X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے: پرویز الہٰی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز اور دیگر نے ملاقاتیں کیں، محمودالرشید، جلیل شرقپوری نے ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پھول پیش کیے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے، حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکام سیاست بچانے، مخالفین پر دباؤ کے لیے جھوٹے مقدمے درج کرا رہی ہے، نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کی کارروائیاں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اب عوام کو عمران خان نے شعور دے دیا اور وہ بیدار ہو چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں حکومت یاد رکھے ان کو پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن میں کروانے ہوں گے، صدر عارف علوی نے تاریخ دے کر بے مثال کام کیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.