پاکستانی خبریں

تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے

تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثات مظفرگڑھ، چکوال اور بھمبر آزاد کشمیر میں پیش آئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل سے اوکاڑہ جانے والی مسافر کوچ کو مظفرگڑھ کے قریب حادثہ پیش آیا جب اس کی سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکر ہو گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔ دوسرا حادثہ چکوال کے قریب تلہ گنگ روڈ پر دھرابی کےقریب پیش آیا جہاں مسافر بس پل سے نیچے جا گری، حادثے میں 10 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تیسرا حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے پہونہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔3

Related Articles

Back to top button