پاکستانی خبریں

جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی: اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔

لاہور میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ حقائق بیان کرنے پر ہمارے لوگوں کیخلاف غداری کےمقدمے بن گئے، لیکن اب عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، تو کوئی پوچھنے والا نہیں، ملک میں سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جانب سے 21 اکتوبر میں الیکشن کمیشن کے باہر پرامن مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، لیکن احتجاج کرنے پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس احتجاج میں عمران خان موجود ہی نہیں تھے، لیکن ان کے خلاف بھی پرچہ کاٹ دیا گیا، ان کے خلاف ایک بھی مقدمہ درست نہیں لیکن وہ کیس کی ہر پیشی پرعدالتوں میں پیش ہوئے، 3 نومبر کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کیس بہت بڑا مزاق ہے، 3 دن سے میڈیا پر واویلا مچایا جارہا ہے کہ عمران خان عدالت پیش نہیں ہورہے، پورا نظام اس بات پر لگا ہے کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائے، یہ کوئی نہیں دیکھ رہا کہ اشیا کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سےعوام پس چکی ہے، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، گیس ، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مزید مہنگا ہونا ہے، ایسا کون سا بحران آیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں وزیر دفاع کہہ رہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، امید ہےکہ ان بیانات پر بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Articles

Back to top button