پاکستانی خبریں

جب بھی کسی کو بلیک میل کرنا ہو تو اس کی آڈیو ٹیپ نکل آتی ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق عدالت کی خصوصی اجازت کے بغیر کوئی فون ٹیپ نہیں کر سکتا مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں فون ٹیپ کرکے بلیک میلنگ جاری ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سی سی پی او لاہور اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو کال لیک کرنے کا مقصد میرے اوپر ہونے والے حملے کی جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنا ہے۔ کہا جب بھی کسی کو بلیک میل کرنا ہو تو اس کی آڈیو ٹیپ نکل آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری اپنے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ فون پر گفتگو ٹیپ کی گئی۔ یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اب عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ملک کا وزیرِ داخلہ میڈیا پر بیٹھ کر اس ٹیپ کی بات کرتا ہے۔ کیا فون ٹیپ کرنے کی اجازت عدلیہ سے لی گئی؟

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی بھی ڈیپ فیک آڈیو بنائی گئی۔ میری اہلیہ کی فیک آڈیو کال لیک کی گئی۔ یہ ہماری پرائیویسی پر حملہ ہے۔

Related Articles

Back to top button