پاکستانی خبریں

آنے والوں دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی: مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آنے والوں دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، روٹی چوری کرنیوالے کو سزا اور ہیرے جواہرات کے چور کو پوچھا نہیں جاتا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں خریدیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو جیلوں میں جھونکنا چاہتے ہیں، عمران خان نوجوانوں سے کہتا ہے میرے گھر کے باہر آو مجھے گرفتار نہ کر لیں۔ عمران خان ٹھیک بات کرتے ہیں یہاں 2 پاکستان ہیں۔ یہاں 2 ملک بنائے جا چکے جن کو ختم کرنا ضروری ہے۔ حکومت نئے نہیں، پرانے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

Back to top button