پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوران عمارت کےمختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانےپر فورسز کےایکشن کو سراہا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک سویلین بھی شہید ہوا تھا۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button