پاکستانی خبریں

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی پولیس آفس کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر مسلح افراد کے داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

کے پی آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی آئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کرلی گئی ہے اور اہلکار مورچہ زن ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی کے پی آفس طلب کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button