پاکستانی خبریں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات کے بھائی احسن کی درخواست ضمانت منظورہو گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزم احسن کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔ احسن نذیر کو جے آئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس میں احسن نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

Related Articles

Back to top button