پاکستانی خبریں

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ پر فیصلہ نہ ہوسکا، وضاحت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

گورنر پنجاب کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی لا الیکشن کمیشن اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز دیں جب کہ اجلاس کے شرکا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پروضاحت طلب کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ سے فیصلےکی تشریح کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب اورالیکشن کمیشن کے وفد کے درمیان اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ طے نہیں ہوسکی ہے جب کہ گورنرپنجاب نے آئین کی تشریح پر مزید مشاورت پر زور دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button