X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

تحریک انصاف کی الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر نئی حکمت عملی تیار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کے انعقاد کےلیے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 90 دن کے اندر عام انتخابات نہ ہونے پرتحریک انصاف نے وکلاء کے ساتھ ملکر آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔

مجوزہ آئین بچاؤ تحریک چلانے کےلیے عمران خان نے وکلاء اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کردی ہے۔ تحریک کے آغاز کا اعلان عمران خان مشاورت مکمل ہونے کے بعد کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں وکلاء ونگ کو متحرک ہونے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں وکلاء سے حالیہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وکلاء، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔ تحریک کے دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.