پاکستانی خبریں

قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے، ایک چیز جو نہیں بدلتی وہ ان کی بے چینی ہے، یہ اقتدار کے حصول کی بے چینی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چاہے ملک عدم استحکام کا شکارہی کیوں نہ ہو جائے، ان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ ہے اور یہ جھوٹ ہر روز بے نقاب ہورہا ہے۔

Related Articles

Back to top button