X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان بے اختیاری کا نہیں نااہلی کا رونا رو رہے ہیں: شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بے اختیاری کا نہیں نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے، ساڑھے تین سال ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں میرے پاس حکومت کا اختیار نہیں تھا، اگر آپ کی حکومت کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ساڑھے تین سال کرسی پر کیوں براجمان رہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: جب اختیار آرمی چیف کے پاس اور ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہو تو نظام نہیں چل سکتا: عمران خان

وفاقی نے کہا ہے کہ اگر بے اختیار وزیراعظم تھے تو اقتدار کیوں نہیں چھوڑا؟ اگر سابق آرمی چیف سپر کنگ تھے تو ان کو تاحیات آرمی چیف رہنے کی پیشکش کیوں کی؟ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ احتساب کا کریڈٹ لیتے رہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ابھی آپ کہتے ہیں احتساب کے ادارے بھی سابق آرمی چیف کے کنٹرول میں تھے، کیا آپ بھول گئے ہیں آپ جلسوں میں مخالفین کی گرفتاری کا اعلان کرتے تھے؟ اب آپ دراصل اپنی بے اختیاری کا نہیں نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ آپ اتنے نااہل ہیں کہ اب خود تسلیم کر رہے کہ میں کٹھ پتلی وزیراعظم تھا، موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں آپ خود ہیں، آپ کی فسطائی اور بدترین حکومت آئینی طریقہ کار سے ہٹائی گئی کسی سازش کے ذریعے نہیں۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1625002577728270338?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.