پاکستانی خبریں

پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمران پاکستان میں نہیں ملیں گے، ہر وقت بیرونی دروں پر ہوتے ہیں، پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا ہے، ملک کو بحران کا شکار کردیا گیا، پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے صرف الیکشن لڑنا تھا تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے، الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، عمران خان کو روکنے کے لیے یہ ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں، ہمارے استعفے بھی جلد قبول کیے اور الیکشن کرانے کو بھی تیا ر نہیں ہیں، حکمرانوں نے مخالفین پر غداری کے مقدمات بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن انتخابات وقت پر نہیں کرتے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد الیکشن میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ، انہوں نے کہا کہ ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button