بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل، درابند، کوہ سلیمان کے علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی تقریباً 70 کلو میٹر رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ان علاقوں میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔