پاکستانی خبریں

شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت منظور

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مری مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

مری کی عدالت میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمےکے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نےکی۔

عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں مری کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ضمانت مری کے سول کورٹ میں منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مری، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں شہریوں کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button