پاکستانی خبریں

قومی اسمبلی کی 43 نشتوں پر ضمنی انتخابات روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی 43 نشتوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا، جس میں عدالت نے 43 نشستوں پر ضمنی انتخاب کو روکتے ہوئے حکم دیا کہ ان نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا جائے…

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 43 حلقوں میں تاحکم ثانی ضمنی الیکشن نہیں کرائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا، جس میں عدالت نے 43 نشستوں پر ضمنی انتخاب کو روکتے ہوئے حکم دیا کہ ان نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 25 جنوری کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتی ہے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا اور فریقین کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ درخواست پر مزید سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔

Related Articles

Back to top button