پاکستانی خبریں

معظم جاہ انصاری کا تبادلہ، اختر حیات گنڈاپور نئے آئی جی پی خیبرپختونخوا مقرر

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا تبادلہ کرکے اختر حیات گنڈا پور کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اختر حیات گنڈا پور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا جس کا نوٹی فکشین جاری کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت وفاقی حکومت کی اجازت سے 21 گریڈ کے پولیس افسر اختر حیات گنڈا پور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اختر حیات اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کی پولیس لائین میں زوردار خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے جس پر آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی تنقید کا سامنا تھا۔

پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 101 ہوگئی تھی اور پولیس نے دعویٰ کیا تجا کہ اس دھماکے کے حوالے سے اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button