شیخ رشید کے جوشیلے نعروں سے مودی کی روح کانپ گئی، کشمیر کا غدارمودی کا یار ہوگا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہندوؤں کی بالادستی چاہتا ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بناکربوادی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نازی مودی کا بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مذموم منصوبہ سامنے آیا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے، بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائےگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی۔ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے،مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے، کشمیر کا غدارمودی کا یار ہوگا،جو کشمیر کےساتھ ہوگا وہ پاکستان کا راج کمار ہوگا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے، آزادکشمیر پرحملہ اعلان جنگ ہوگا، پاکستان کا میزائل نظام ملکی دفاع کیلئے ہے اور قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔