پاکستانی خبریں

دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے: آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پشاور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں بالخصوص سانحہ پشاور کے بعد امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، پشاور واقعہ کے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہدا میں 97 پولیس اہلکار و افسران اور تین سویلین شامل تھے۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسان گروپ نے قبول کرلی ہے۔

Related Articles

Back to top button