پاکستانی خبریں

سابق پی ٹی آئی رہنما ن لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز سے ملاقات کے بعد عظمیٰ کاردار سے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button