پاکستانی خبریں

پشاور دھماکے میں کتنا بارود استعمال ہوا؟ آئی جی خیبر پختونخوا نے بتا دیا

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز کے مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ممکنہ طور پر دس سے 12 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا تھا،

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں، سیکورٹی لیپس کی انکوائری چل رہی ہے، دھماکے سے چھت گر گئی جس سے زیادہ نقصان ہوا،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے۔

واضح رہے پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 93 ہو گئی۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہداء کے جسدِ خاکی اور ایک زخمی کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button