پاکستانی خبریں

قومی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا تو چھترول ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا کو خبردار کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مولانا فضل الرحمان سمیت سڑکوں پر آنے والے دیگر رہنماوں کو خبردار کردیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر آنے والے اپنی موت خود مریں گے ،قومی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا تو چھترول ہو گی ۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے ،انہیں عوام خود روکے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن آنیوالوں کوخوش آمدیدکہیں گے۔

 اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خودمریں گے،قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کنٹینراورپانی پرامن دھرنےوالوں کو دینے کا اعلان کیاہے ۔

Related Articles

Back to top button