X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملی بڑے نام سامنے آگئے

پنجاب کی نگران کابینہ آج رات 9 بجے حلف اٹھائے گی۔ حلف برداری کی تقریب کےلیے گورنر ہاؤس لاہور میں تیاریاں جاری ہیں۔نگراں کابینہ کے وزراء اور ان کے رشتہ داروں کو حلف برداری کی تقریب کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔

پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ کے نام بھی سامنے آگئے۔ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.