ذرائع کے مطابق قانون دان احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات کے شرکا کو مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں پرویز الہیٰ کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات بارے بھی گفتگو کی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ اس بیٹھک میں پنجاب میں نگران وزیراعلی کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری، حسان خاور، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نگراں وزیراعلی پنجاب کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ پر عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔