پاکستانی خبریں

کپیٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سیشن کورٹ نے کپیٹن (ر) صفدر کی سات ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے، ان پر لاہور نیب کورٹ میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا مقدمہ درج تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،جس پر عدالت نے پولیس کو کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے سات ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے تھانہ اسلام پورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Articles

Back to top button