پاکستانی خبریں

امت مسلمہ کی غیرت کوللکاراہے ، بھارت کواس حملے کا جواب ضرور دیں گے، سردار مسعود خان کا دوٹوک اعلان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت نے اقدام اٹھا کر کشمیریوں سے ان کاگھر چھین لیاہے ، امت مسلمہ کی غیرت کوللکاراہے ، بھارت کواس حملے کا جواب ضرور دیں گے ۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعودخان نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں سے ان کا حق چھیننے کی کوشش کررہا ہے، بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھاہے ،بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے ، 8لاکھ اسی ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اور انتہا پسندانہ اقدام اٹھایا ہے اور پوری امت مسلمہ کی غیرت کوللکاراہے ۔

سردار مسعودخان کا کہنا تھاکہ بھارت 72سال سے کشمیریوں کی جدوجہددبانے کی کوشش کررہاہے ، کشمیری دنیا کی سب سے بہادر قوم ہیں میں کشمیری قائدین کی جرات کوسلام پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا اقدام غیر آئینی تھا ،کشمیریوں نے پاکستان کاجھنڈا دل میں لگایاہے اور متعصب بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقدام اٹھا کر کشمیریوں سے ان کاگھر چھین لیاہے ۔

Related Articles

Back to top button