پاکستانی خبریں

وسیم اختر کرپٹ ہیں، فیصل واوڈا ڈٹ گئے، وزیر اعظم نے کیا کہا سب بتا دیا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

وزيراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزير فيصل واوڈا نے وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پانی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل واوڈا سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بہترین انجئنئرنگ کے ذریعے سمندری پانی کو قابل استعمال بنایا جائے۔

ملاقات کے بعد رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فيصل واوڈا نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں اور وزيراعظم نے دورياں ختم کرنے کی ہدايت کی ہے، جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔

سندھ میں پانی کی قلت کے خاتمے کے حوالے سے فيصل واوڈا نے کہا سندھ بيراج کے نام سے نيا منصوبہ لا رہے ہيں جو 4 سال ميں مکمل ہو گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں پانی کے نئے منصوبے کے لیے بجٹ منظور کرا لیا ہے، کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے، کوئی سیاسی تعصب نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button