X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی سازش ناکام، بھارت کو منہ کی کھانی پڑی

منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے عالمی ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔

بھارت نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ میں ڈاوٴن گریڈ کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، لیکن بھرپور کوششوں کے باوجود بھارت ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کروانے میں ناکام رہا اور پاکستان کے اقدامات سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

ادھر بھارتی میڈیا نے غلیظ پراپیگنڈا شروع کردیا کہ ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا ہے تاہم ترجمان وزارت خزانہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسیفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا بلکہ صرف تجویز دے سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ایشیا پیسفک گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی تیسری ایلیو ایشن رپورٹ منظور کی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.