پاکستانی خبریں

پنجاب حکومت کا والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیں گے۔ فیصلے سے ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس بھی ختم ہوگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰٗ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیں گے۔ ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ جبکہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button