پاکستانی خبریں

ترجمان دفتر خارجہ: پوری دنیا کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر سنگین خطرہ بن گیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کی طرف سے کشمیر کے معاملہ کو ہر ممکن طریقے پر تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھانے کیلئے غور کر رہی ہے تاکہ بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔

وہ اسلام آباد میں امور کشمیر وگلگت بلتستان کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔

ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری طرح چوکس ہے اور دنیا کو صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہر سطح پر اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے پارلیمنٹ اور بیرون ملک سفارتخانے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button