X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آنیوالی نسلوں کیلئے ایک ایسا گنا ہ چھوڑ کرنہیں جانا چاہتا: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کس بڑے گناہ کا کر لیا اعتراف؟

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف اور بے نظیر پر کرپشن اور غداری کے الزامات لگتے رہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے خلاف اور پیپلز پارٹی ہمارے خلاف استعمال ہوئی ۔ یہ گنا ہ تھا ۔

 میاں جاوید لطیف نے کہا ھے کہ تحریک انصاف کادور بدترین دور ہے ، ایسا بدترین انتقام تو ضیا ءاور مشرف کے ادوار میں بھی نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں سے کہتے ہیں کہ میں اس کو صدارتی ایوارڈ دوں گا جو اپوزیشن کے کسی بندے کو اندر کرنے میں مدددیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اسلامی امہ کے ہیرو بننے جارہے تھے تو ان کو مکہ اعلانیہ میں شامل کیوں نہ کیا گیا ؟ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور بے نظیر پر کرپشن اور غداری کے الزامات لگتے رہے ، ہم پیپلز پارٹی کے خلاف اور پیپلز پارٹی ہمارے خلاف استعمال ہوئی ، یہ گنا ہ تھا ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم اب آنیوالی نسلوں کیلئے ایک ایساگنا ہ چھوڑ کرنہیں جانا چاہتے ، ہم آنیوالی نسلوں کیلئے ایک ایسا پاکستان چھوڑ کرجانا چاہتے ہیں جس میں کوئی تھرڈ ایمپائر کی طرف نہ دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کی گاڑی چلا کر جارہے تھے وہ مودی کو بڑا ایوارڈ دینے جارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کیلئے لٹک جائیں گے اور پھانسی لیں گے لیکن تحریک انصاف کی حکومت کوقبول نہیں کریں گے ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.