پاکستانی خبریں

احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس کی کرپشن کا سراغ لگا لیا، 5 ملزمان کو ملی کڑی سزا

احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 ملزمان کو سزا سنادی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو سزا سنادی۔ عدالت نے سوسائٹی کے چیئرمین کامران نبی کو 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم محمد جعفر کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عبد العلیم کو 7 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عمر ابو الحسن کو 7 سال قید اور 7 کروڑ روپے اور ملزم جالات خان کو 7 سال قید کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی، عدالت نے ایک ملزم تہذیب کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا، ملزمان نے منصوبے کے نام پر17 کروڑروپے کی کرپشن کی، منصوبے پرتاحال کوئی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

 

Related Articles

Back to top button