پاکستانی خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیرِ غور تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن آج کو دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جبکہ پاک افغان سرحدی امور پر بھی گفتگو ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button