پاکستانی خبریں

مودی سرکار کا آخری حربہ، کشمیریوں کو آپس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بند

منقسم کشمیریوں کو آپس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بند ہوگیا۔ بھارت نے سری نگر مظفرآباد بس سروس کے بعد راولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیربس سروس بھی بند کردی جس کے باعث منقسم کشمیر کے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا۔

آزاد کشمیر سے 2مسافروں نے راولاکوٹ، پونچھ بس سروس کے ذریعے چکاں دا باغ ، تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر جانا تھا اور مقبوضہ کشمیر سے 27مسافروں نے آزاد کشمیر آنا تھا لیکن بھارتی حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد آر پار آنے جانے والے مسافر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

مزید پڑھئے:مقبوضہ کشمیر: بھارت کا طبی تجربات کیلئے خفیہ لیبارٹری بنانے کے پیچھے کیا ہیں مقاصد؟ خوفناک حقائق سامنے آگئے

عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو طبی تجربات کیلئے خفیہ لیبارٹری میں لے جایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button