پاکستانی خبریں

بھارت نے آخرکار دکھا دی اپنی اوقات، دریائے ستلج میں پانی چھوڑدیا

بھارت نے کسی اطلاع کے بغیر دریائے ستلج میں تقریبا دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا ہے جس سے پاکستان کے دریائی نظام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

آبی وسائل کی وزارت کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والا سیلابی ریلہ آج (منگل) سہ پہر تین بجے سے رات آٹھ بجے کے درمیان گنڈا سنگھ والا میں داخل ہوگا۔سیلاب کے پانی کی معمول کی سطح اسی ہزار سے نوے ہزار کیوسک ہوگی جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ سطح ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک پتن، قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز سمیت وفاقی اور صوبائی ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button