پاکستانی خبریں

امریکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے: وزیراعظم اے جے کے

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ آج اسلام آباد میں امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ سے گفتگو کررہے تھے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے وہ کلسٹر بموں کا بھی استعمال کررہی ہے جن پر پابندی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

Related Articles

Back to top button