آسٹریلوی کالم نویس کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ، مودی کے ناپاک عزائم بےنقاب

آسٹریلوی صحافی نے ” بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی “ کے نام سے تحریر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے اور مقبوضہ وادی میں 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔
Thread:
Life under Indian occupation in Kashmir. pic.twitter.com/XB3W07U4rN
— CJ Werleman (@cjwerleman) August 17, 2019
اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہو چکے ہیں، جن متنازع علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے۔
#StandwithKashmir pic.twitter.com/wbZAxf0I6O
— CJ Werleman (@cjwerleman) August 17, 2019
آسٹریلین مصنف نے بھی بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 7000 سے زیادہ زیر حراست ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔
#StandwithKashmir pic.twitter.com/w1jKjVZEBz
— CJ Werleman (@cjwerleman) August 17, 2019