پاکستانی خبریں

پاکستان کی بھارتی جوہری ہتھیاروں میں پالیسی تبدیل کرنے پر مذمت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیردفاع کے جوہری ہتھیاروں میں پہل کی پالیسی تبدیل کرنے کے حوالے سے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے،اس سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

پاکستان خطے کی بہتری کیلئے قدم اٹھا رہا ہے،مسئلہ کشمیر پانچ دہائیوں بعد زیر بحث آیا ہے جبکہ بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہوسکے اس کیلئے بھارت نے کئی رکاوٹیں بھی کھڑی کیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا، سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں قراردادیں پیش نہیں ہوتیں، آج تمام کشمیری یکجا ہوگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے بات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جی فائیو ممالک کو اعتماد میں لیا ہے۔

پاکستان خطے کی بہتری کیلئے قدم اٹھا رہا ہے،مسئلہ کشمیر پانچ دہائیوں بعد زیر بحث آیا ہے جبکہ بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہوسکے اس کیلئے بھارت نے کئی رکاوٹیں بھی کھڑی کیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے گئے، آج تمام کشمیری یکجا ہوگئے ہیں، یہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہے اور خصوصی اجلاس میں قراردادیں پیش نہیں ہوتیں، مقبوضہ کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،دفتر خارجہ میں ہفتہ کو اہم اجلاس بلایا جا رہا ہے،اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت بھی شریک ہوگی۔

بھارتی وزیردفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے، کبھی کچھ کبھی کچھ کہتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی کوئی تائید نہیں کرے گا،بہت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے،بھارتی وزیردفاع کے بیان کے بعد لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے، ان کا یہ بیان جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے  ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو فوری کرفیو اٹھانا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، کرفیو ہٹانے کیلئے بھارت پردباؤ بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button