پاکستانی خبریں

عمران صاحب 18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے: مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب اٹھارہ اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے۔ ایک سال ہو گیا عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے تھے؟ آپ نے تو روٹی، کاروبار اور روزگار بھی چھین لیا۔ ایک سال میں ریکارڈ سات ہزار قرضہ لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔ ایک سال میں پاکستان خطے کا سستا ترین ملک سے دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ایک سال میں آپ نے تہتر سالہ تاریخ میں سات ہزار ارب قرض اضافہ کر کے نااہلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ ایک سال میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی ہوئی جو دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

 

Related Articles

Back to top button