پاکستانی خبریں

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں سے منسوب ہونے کے باعث مذہبی عقیدت اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔

Related Articles

Back to top button